جائزہ
ین ایس ڈبلیو ملٹی کلچرل ایچ آئی وی اور ہیپاٹائٹس سروس میں، ہم جانتے ہیں کہ ثقافت اور کمیونٹی کی شمولیت اُن لوگوں کے لیے صحت کی سہولیات تک منصفانہ اور مساوی رسائی کے لیے ضروری ہیں جو مختلف ثقافتی اور لسانی پس منظر (CALD) سے تعلق رکھتے ہیں۔
ہم صحت کی خدمات اور کمیونٹی تنظیموں کے ساتھ مل کر ثقافتی لحاظ سے موزوں صحت کے فروغ، تعلیمی پروگراموں، اور میڈیا معلومات فراہم کرتے ہیں۔ ہم مختلف کثیر اللسانی وسائل کا مشترکہ ڈیزائن اوراضافہ کرتے ہیں، اور ایچ آئی وی کے ساتھ رہنے والے افراد کے لیے انفرادی مدد بھی فراہم کرتے ہیں
ایچ آئی وی کلینیکل کونسیئر پروگرام
ہم ایچ آئی وی سے متاثرہ لوگوں کو یکے بعد دیگرے، زبان میں مدد فراہم کرتے ہیں
کثیر لسانی وسائل
ہم ایچ آئی وی، ہیپاٹائٹس بی، ہیپاٹائٹس سی اور جنسی طور پر منتقل ہونے والے انفیکشنز (STIs) کے بارے میں حقائق نامہ، کتابچے، ویڈیوز اور بہت کچھ متعدد زبانوں میں تیار کرتے ہیں
میڈیا اور کمیونٹی کی شمولیت
ہم ایچ آئی وی اور وائرل ہیپاٹائٹس کے بارے میں اپنے کثیر لسانی میڈیا مہم کے ذریعے تازہ ترین معلومات فراہم کرتے ہیں ۔ آپ ہمیں مقامی میلوں اور تقریبات میں بھی دیکھیں گے، جہاں ہم آپکی زبان میں رابطہ اور معلومات فراہم کرتے ہیں
افرادی قوت کی ترقی
ہم CALD کمیونٹیز کے لیے خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے میں صحت کی دیکھ بھال کے پیشہ ور افراد کی مدد کرتے ہیں۔ ہم HIV، ہیپاٹائٹس، اور STIs کے بارے میں ان کی سمجھ کو بہتر بنانے کے لیے کثیر ثقافتی صحت کے کارکنوں کے علم کو بھی تیار کرتے ہیں۔
صحت کے مختلف شعبوں میں اپنی زبان میں مفید صحت کی معلومات تلاش کریں.

ایچ آئی وی

ہیپاٹائٹس بی

ہیپاٹائٹس سی

جنسی صحت

آسٹریلیا کا صحت کا نظام
ہمارے وسائل کے مرکز کو دریافت کریں
ہمارے ریسورس ہب میں HIV، وائرل ہیپاٹائٹس، STIs، جگر کی صحت اور مزید کے بارے میں تازہ ترین معلومات کے ساتھ مددگار معلومات حاصل کریں۔ متعدد زبانوں میں دستیاب، یہ صحت کی دیکھ بھال کے پیشہ ور افراد اور کمیونٹیز کی مدد کے لیے یہاں موجود ہے۔





