صحت کا نظام صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے والی خدمات اور تنظیموں پر مشتمل ہے۔ ان میں ہسپتال، صحت کے کلینک اور صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنان جیسے ڈاکٹر، نرسیں اور ترجمان شامل ہیں۔ تاہم، یہ پیچیدہ ہو سکتا ہے، اور بہت سے لوگ نہیں جانتے کہ کون سی خدمات دستیاب ہیں یا وہ کیا فراہم کرتے ہیں۔
میڈیکیئر اور سرکاری ہسپتال کا نظام
میڈیکیئر آسٹریلیا کا یونیورسل ہیلتھ کیئر سسٹم ہے۔ آسٹریلیا کے تمام مستقل رہائشی اور کچھ ویزا رکھنے والے میڈیکیئر کارڈ کے اہل ہیں۔ اگر آپ کے پاس درست میڈیکیئر کارڈ ہے، تو آسٹریلوی حکومت آپ کی صحت کی دیکھ بھال کے کچھ یا تمام اخراجات ادا کرے گی جس میں آپ کا ڈاکٹر سے معائنہ اور سرکاری ہسپتال یا کلینک میں علاج کروانے کی لاگت بھی شامل ہے۔
اگر آپ کے پاس میڈیکیئر کارڈ ہے، تو آپ فارماسیوٹیکل بینیفٹس اسکیم (PBS) کے تحت بہت سےنسخوں کی دوائیں بھی کم قیمت پر خرید سکتے ہیں۔
اپنے ڈاکٹر، ہسپتال یا کلینک پر جاتے وقت ہمیشہ اپنا میڈیکیئر کارڈ اپنے ساتھ رکھیں۔
میڈیکیئر کے بارے میں مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں۔
پرائیویٹ ہیلتھ انشورنس
پرائیویٹ ہیلتھ انشورنس آپ کو ان خدمات کا انتخاب فراہم کرتا ہے جو عوامی نظام سے باہر ہیں۔ نجی صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کے لیے، ہسپتال کے اندر اور باہر، آپ اپنی صحت کی دیکھ بھال کی قیمت ادا کرتے ہیں۔
پرائیویٹ ہیلتھ انشورنس کچھ دوسرے علاج کے لیے بھی ادائیگی کر سکتی ہے جن کا احاطہ میڈیکیئر میں نہیں ہو سکتا جیسے کہ دانتوں کی خدمات، فزیوتھراپی، اور چشمہ۔ تاہم، یہ ہمیشہ خدمت کی پوری قیمت کا احاطہ نہیں کرتا ہے۔
یہ جاننے کے لیے ہمیشہ اپنے ہیلتھ کیئر ورکر، جیسے اپنے ڈاکٹر، اور اپنی انشورنس کمپنی سے چیک کریں:
- سروس کی قیمت کتنی ہے۔
- آپ کی انشورنس پالیسی کتنی رقم ادا کرے گی۔
- آپ کو کیسے اور کب ادائیگی کرنے کی ضرورت ہے۔
نجی ہیلتھ انشورنس کے بارے میں مزید معلومات کے لیے، ملاحظہ کریں:
آسٹریلین حکومت کی ویب سائٹ
صحت اور بہبود
انٹرنیشنل اسٹوڈنٹس ہیلتھ ہب۔
مقامی صحت کے اضلاع
نیو ساؤتھ ویلز میں 15 مقامی ہیلتھ ڈسٹرکٹ (LHDs) ہیں۔ یہ وہ علاقے ہیں جو ریاست کے مختلف حصوں میں صحت کی خدمات اور ہسپتالوں کا انتظام کرتے ہیں۔
سڈنی کے علاقے میں چھ LHDs، اور نو LHDs دیہی اور علاقائی NSW میں ہیں۔
کیا آپ اپنے مقامی ہیلتھ ڈسٹرکٹ کو جانتے ہیں؟اپنے مقامی ہیلتھ ڈسٹرکٹ کی ویب سائٹ پر جا کر مقامی صحت کی معلومات اور خدمات تلاش کریں۔
